کوئٹہ پریس کلب پر ریڈ، ترجمان پولیس کا موقف۔۔

کوئٹہ پولیس کا کہناہے کہ کوئٹہ پولیس آزادی صحافت اور پریس کلب کی حرمت پر یقین رکھتی ہے۔۔ ترجمان محکمہ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس کے پریس کلب میں داخل ہونے کی خبرگردش کررہی ہے۔۔ درحقیقت، کچھ افراد سردار بہادر خان یونیورسٹ کے ملازمین کی بھرتی کے احکامات میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے 27 اور 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے سڑک بلاک کی، جس سے شہر میں ٹریفک اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا۔آج وہ دوبارہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قریب جمع ہو رہے تھے اور سڑک بلاک کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے انہیں منتشر ہونے کا حکم دیا گیا۔ تاہم، وہ مزاحمت پر اتر آئے اور کچھ افراد پریس کلب میں داخل ہو کر اشتعال انگیزی کرنے لگے۔ متعلقہ پولیس افسر انہیں سمجھانے گیا، مگر پولیس کا مقصد آزادیٔ صحافت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔پولیس اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے، اور اگر کوئی اہلکار قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کوئٹہ پولیس آزادیٔ صحافت اور پریس کلب کی حرمت پر یقین رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں