کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے۔تقریب میں صوبائی وزراء, اپوزیشن لیڈر , اراکین.اسمبلی اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے حلف لیا۔۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ جام کمال نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ۔۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صحافیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر سکے, بلوچستان کی ترقی کے لیے صحافت میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے, کوئٹہ: میڈیا کی ترقی سے صوبے کی ترقی وابستہ ہے, صوبے کی ترقی کے لیے حکومت اور میڈیا کو ایک پیج پر ہونا چاہیے, حکومت صحافیوں کے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی کے لیے میڈیا اسٹریٹیجی بنا سکتی ہے, جرنلسٹ ویلفئیر فنڈز کو تجاویز کے مطابق کریں گے, جرنلسٹ سوسائیٹی کے کام کو بھی مکمل کیا جائے گا, جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔ شہید صحافیوں کے لواحقین کی امداد کے لیے بھی کام ہوگا۔۔
کوئٹہ پریس کلب،نومنتخب کابینہ کی حلف برداری۔۔
Facebook Comments