بی این پی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ خواتین صحافت میں آکر مثبت انداز میں بلوچستان کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں وومن میڈیا سینٹر کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر کام کررہی ہیں، صحافت یا سیاست میں خواتین کے لئےپہلی رکاوٹ اپنے لوگوں سے آتی ہے معاشرے میں خواتین کو جن رکاوٹوں کا سامنا ہے وہ اپنی قوت ارادی سے دور کر سکتی ہیں ، خواتین کو صحافت میں باصلاحیت بنانے کے لئے تربیتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کی اہلیت کو بڑھانے میں وومن میڈیا سینٹر اور کوئٹہ پریس کلب اہم کردار ادا کررہے ہیں آزادی اظہار رائے کے عنوان سے جاری پانچ روزہ تربیتی نشست میں شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافی حصہ لے رہی ہیں ورکشاپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی ۔
