quetta press club election journlists panel ka clean sweep

کوئٹہ پریس کلب الیکشن، جرنلٹس پینل کا کلین سوئپ۔۔

کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2025-27میں جرنلسٹس پینل کا کلین سوئپ، عرفان سعید صدر، ایوب ترین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2025-27بدھ کوچیئر مین الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈوکیٹ اور ارکان خلیل الرحمن ایڈوکیٹ اور بلال محسن ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 11سے شام 5بجے تک جاری رہا بعدازاں چیئر مین الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2025-27 میں جرنلسٹس پینل عرفان سعید 75ووٹ لیکرصدر ، ایوب ترین 79ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، محمد افضل مغل 60ووٹ لیکر سینئر نائب صدر، حبیب اللہ قلندرانی 78ووٹ لیکر نائب صدر، عطیہ اکرم 63ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ،عبداللہ زہری 71ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ بلال اعوام بلامقاملہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ عبدالخالق رند ، حماد اللہ سیاپاد ، حاجی خالد گجر، نصیر احمد کاکڑ، مجیب اللہ اچکزئی، جاوید لانگا، شاہد مختار اور عبدالباسط مجلس انتظامیہ کے ارکان منتخب ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں دو پینل مد مقابل تھے جن میں پروگریریسو پینل کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا جبکہ جرنلسٹس پینل نے انتخابات میں کلین سوئپ کرلیا ۔ انتخابات کے بعد بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پرتکلف افطار ڈنر بھی دیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران ، وائس چیئر مین بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی ، وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق ، نور خان محمد حسنی، وحیدظہیر، افضل مرادسمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عرفان سعید ،جنرل سیکرٹری ایوب ترین نے گفتگو کرتے ہوئے جرنلسٹس پینل کو کامیاب بنانے پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے ارکان نے ہمیشہ جنر نلسٹس پینل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائیاں پریس کلب کی بہتری اور ارکان کے لئے ماضی کی طرح خدمت کرنے میں صرف کریں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں