کوئٹہ پریس کلب الیکشن، جرنلٹس پینل کامیاب۔۔

کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل ، جرنلسٹس پینل نے کلین سوئپ کرلیا۔ عبدالخالق رند دوسری مرتبہ صدر اور بنارس خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔  کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2023-25 بدھ کو الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نادر چھلگری ایڈووکیٹ وممبران الیکشن کمیٹی بلال محسن ایڈووکیٹ، گہرام اسلم بلوچ ایڈووکیٹ، چنگیز حئی ایڈووکیٹ، خلیل خٹک ایڈووکیٹ اور فاروق مستوئی ایڈووکیٹ کی نگرانی میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئے ، انتخابات میں کوئٹہ پریس کلب کے 122ممبران میں سے 112ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے امیدوار عبدالخالق رند 84ووٹ حاصل کرکے دوسری مرتبہ کوئٹہ پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل پروگریسو پینل کے امیدوار فتح شاکر نے 25ووٹ لئے جرنلسٹس پینل کے امیدوار مصطفیٰ ترین 78ووٹ لیکر سینئر نائب صدر جبکہ انکے مد مقابل پروگریسو پینل کے فرید اللہ 28ووٹ لئے، نائب صدر کیلئے جرنلسٹس پینل کے امیدوار نسیم حمید یوسفزئی نے 77ووٹ جبکہ پروگریسو پینل کے ایکمی روجر نے 30ووٹ لیے ، جنرل سیکرٹری کیلئے جرنلسٹس پینل کے امیدوار بنارس خان نے 73ووٹ جبکہ انکے مد مقابل پروگریسو پینل کی سعدیہ جہانگیر نے 29ووٹ لیے ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے جرنلسٹس پینل کے مجیب اللہ اچکزئی نے 82ووٹ جبکہ پروگریسو پینل کے جاوید احمد لانگا نے 28ووٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے جرنلسٹس پینل کے امیدوار شیخ عبدالرزاق نے 73جبکہ انکے مد مقابل شہیر احمد لودھی نے 37ووٹ حاصل کئے جبکہ ایگزیکٹو کے ممبران میں جرنلسٹس پینل کی عطیہ اکرم 92ووٹ، کفایت علی 90ووٹ، خرم شہزاد 90،سلیم شاہد 88ووٹ، ارشاد ربانی 87ووٹ،خیر محمد بلوچ 86ووٹ، محب اللہ 83، ظاہر خان ناصر 69ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل پروگریسو پینل کے سلمان اشرف نے 47ووٹ، بابر خان 41، عامر محمد خان 31اور اقصیٰ میر نے 36ووٹ حاصل کئے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں