Quetta press club election

کوئٹہ پریس کلب الیکشن، پروگریسیو پینل مشکلات کا شکار۔۔

کوئٹہ پریس کلب کے الیکشن میں نوجوان اور محنتی صحافیوں، میڈیا ورکرز پر مشتمل نیا گروپ پروگریسیو پینل ان دنوں شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے الیکشن تیس مارچ کو ہونے ہیں جس میں حصہ لینے کے لئے پروگریسیو گروپ کے نوجوان صحافی ہر طرح سے تیار ہیں لیکن برسراقتدار گروپ میں شامل بیوروچیفس کا ٹولہ حرکت میں آچکا ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ پروگریسیوکے ووٹرز اور سپورٹرز کو ڈرا،دھمکا کر ایک سائیڈ پر کردیا جائے ، یا ان کی اتنی حوصلہ شکنی کی جائے کہ وہ پھر کبھی کوئٹہ پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچیں بھی نہیں۔۔ پروگریسیو پینل نے کچھ عرصہ پہلے ہی بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے الیکشن میں نوجوان قیادت کو کھڑا کرکے کلین سوئپ کیا تھا اور کوئٹہ کی صحافتی سیاست پر برسوں سے قابض ٹولے کو حیران و پریشان کرڈالا تھا۔۔ اب یہی پروگریسیو پینل کوئٹہ پریس کلب کے حالات بہتر بنانے کے لئے میدان میں اترا ہے تو ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں ۔۔۔پپو کے مطابق بی یوجے کے الیکشن میں جن کیمرہ مینوں نے پروگریسیو کو ووٹ دیا تھا، اب ان کیمرہ مینوں پر شدید دباؤ ڈالاجارہا ہے،اور بیورو چیف کے رویے سخت اور گالم گلوچ تک نوبت آگئی ہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں