quetta police ki muazrat

کوئٹہ پولیس کی معذرت، پریس کلب نے قبول کرلی۔۔

کوئٹہ پولیس نے یکم مارچ کو پریس کلب کوئٹہ  پر دھاوا بولنے اور کلب کے تقدس کی پامالی کے واقعے پرمعذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ایس ایچ او سول لائن کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے اورغفلت کا مظاہرہ کرنے پران کی دو سال کی پسندیدہ سروس ضبط کردی گئی ہے۔ایس پی اپریشن سٹی کوئٹہ، اختر نوازاور ایس ڈی پی او محمدشریف پرمشتمل وفد نے پیر کو  صدر پریس کلب کوئٹہ عبد الخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان ، صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ، خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑسے پریس کلب کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پر دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے ۔پولیس وفد نے ایس ایچ او سول لائن، نعمت اللہ کی پیشہ وارانہ غفلت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں پیش آنے والے واقعےکا محکمے نےسختی سے نوٹس لیا ہے اورائندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میڈیا کے ساتھ احترام اور تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور بلوچستان پولیس ازادی اظہار رائے اور پریس کلب کے تقدس پر یقین رکھتی ہے  ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پریس کلب میں پیش انے والے واقعے کے بعد محکمانہ طور پر پولیس کی جانب سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی تھی وہ بھی درست نہیں تھی اوراس غیر پیشہ وارانہ پریس ریلیز میں حقائق مسخ کرنے پر ذمہ داران کی جوابدہی کی گئی ہے ۔بی یوجے اور پریس کلب کوئٹہ کے مشترکہ وفدنے بعد میں پولیس کی معذرت قبول کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ ائندہ کسی اہلکار کی غفلت پر کوئی چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں