بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ بلوچستان میں شہید ہونے والے صحافیوں کی قربانیوں کے اعتراف میں چوک کوشہدائےصحافت بلوچستان کے نام سے منسوب کرکے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے احسن اقدام اٹھایا ہے ۔ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ سے بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کی قیادت نے ملاقات کی اور انسکمب روڈ اور سرکلر روڈ کو ملانے والے چوک کا نام شہدا صحافت بلوچستان کے نام سے منسوب کرنے پر ان کا باضابطہ طور پر شکریہ ادا کیا ۔ صحافی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ شہید صحافیوں کے نام پر پورے ملک میں یہ پہلا چوک ہے ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے شہدائےصحافت چوک کی از سر نو تعمیر کا یقین دلایا ۔
Facebook Comments