quetta ke senior sahafion par joint community ke sangeen ilzamaat

کوئٹہ کے سینئر صحافیوں پر جوائنٹ کمیٹی کے سنگین الزامات۔۔

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی جوائنٹ کمیٹی نےکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم انکشاف کردیا پریس کانفرنس کرنے والے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ   ان کی خبروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کوریج نہ دینے کے پیچھے یونیورسٹی سے مراعات لینے ولے سینئر صحافیوں کا ہاتھ ہے۔ پریس کانفرنس کرنے والی صدف نامی خاتون کا کہنا تھا کہ سردار بہادر خان یونیورسٹی میں کرپشن چھپانے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ساجدہ نورین نے اپنے کرپشن اور اسکینڈلز کے لئے میڈیا کے نمائندوں کے رشتہ داروں کو تعینات کردیا ہے ۔ڈاکٹر صدف نے مراعات لینے والے کوئٹہ کے سینئر اور نامور صحافیوں کے نام بھی بتادیئے۔ خاتون کے مطابق ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف اور سابق صدر پریس کلب کوئٹہ کی بیٹی لیکچرار،جنگ اخبار سے منسلک حاجی صاحب کے  بیٹے آفس ملازم اور سینئر صحافی  اور حاجی کے  چھوٹے بیٹے  بحیثیت پی آراو کام کررہے ہیں جو ناصرف خود یونیورسٹی کی کوئی خبر لگاتے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے صحافی کو لگانے دیتے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو کوئٹہ  پریس کلب کے انتخابات ہونے جارہے ہیں الیکشن سےقبل سینئر صحافیوں کے گروپ کو اس انکشاف سے  دھچکا اور نقصان ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ مخالف گروپ کی جانب سے نہ صرف اس پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے تمسخر اڑانے کے ساتھ شدید ردعمل بھی سامنے آرہا ہے ویڈیو وائرل کرنے والے صحافیوں پر سینیئر صحافی سخت جوابات کے وار کررہے ہیں۔جبکہ یہ پریس کانفرنس اخبارات میں بھی چلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں