پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ کی خاتون صحافی واشنگٹن کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، ان کی ساتھی خاتون صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں سلپ ہوگئی ہے۔۔ پپو کے مطابق آٹھ پاکستانی صحافیوں کا ایک مطالعاتی وفد امریکا کے اکیس روزہ دورے پر ہے، جس میں چار خواتین اور چار مرد صحافی ہیں، یہ اسپانسرڈ دورہ ایک امریکی یونیورسٹی کے تحت کرایاگیا ہے، جس میں فضائی ٹکٹ سے لے کر لاجنگ بورڈنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، لیکن واشنگٹن پہنچتے ہی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی بول میں کام کرنے والی خاتون صحافی رات اچانک ہوٹل میں اپنے کمرے سے سامان سمیت غائب ہوگئی، جس پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے باقی تمام پاکستانی صحافیوں سے پوچھ گچھ کی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چار یا پانچ سال پہلے بھی پیش آیا تھا،اس وقت بھی کوئٹہ ہی کی ایک خاتون صحافی امریکا میں سلپ ہوگئی تھی خیال کیاجارہا ہے کہ اس دورے میں سلپ ہونے والی خاتون صحافی پہلے والی سے رابطے میں تھی۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اب امریکی حکومت نے کسی بھی مطالعاتی دورے میں پاکستان سے جانے والی کسی بھی غیرشادی شدہ خاتون صحافی پر پابندی عائد کردی ہے۔۔
کوئٹہ کی خاتون صحافی امریکا میں لاپتہ۔۔
Facebook Comments