quaid e azam zindabad tanazeh ka shikarr

قائد اعظم زندہ باد فلم تنازع کا شکار۔۔

قائد اعظم زندہ باد فلم کا پہلا ٹریلر تو ریلیز ہوگیا لیکن ساتھ یہ فلم نئے تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔۔  لالی ووڈ کی فلم قائداعظم زندہ آباد میں پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔۔داکار مصطفی جو کے فلم میں پولیس افسر کا کردار میں نظر آئے گے انہوں نے انسٹاگرام پر ٹریلر کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ”سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کا ٹریلر ابھی جاری ہے”۔ دوسری طرف  فلموں کے معروف ڈسٹری بیوٹر اور پرڈیوسر ستیش  آنند نے اپنے وکیل محمود فاروق چنہ کے توسط سے کراچی کے ایک انگریزی روزنامہ میں اشتہار دیا ہے جس میں دعوی کیا ہے کہ ۔۔ اکتوبر دوہزار انیس میں ستیش  آنند اور فضہ علی مرزا کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے رو سے ستیش آنند نے پاکستان زندہ باد فلم بنانے کےلئے فضہ علی مرزا کو پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کی، جب کہ معاہدے کےتحت فلم بنانے کی ذمہ داری فضہ علی مرزا کے سپرد تھی، جب کہ اس کی ڈسٹری بیوشن اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس کی ریلیز کی ذمہ داری ستیش آنند یا ان کے نامزد ڈسٹری بیوٹر کو کرنا تھا، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ فضہ مرزا  نے معاہدہ توڑتے ہوئے فلم کی ریلیز کے لئے شوبزانڈسٹری میں مختلف لوگوں سے رابطے کررہی ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ جو بھی فضہ علی مرزا سے قائداعظم زندہ باد فلم کے حوالے سےکوئی بھی معاہدہ کرے گا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، جس کا نتیجہ بھاری مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں