qomi o riyasat akhbar ke khilaaf cybercrime darkhuast

قومی و ریاست اخبار کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست۔۔

ایس بی سی اے کے بلڈنگ انسپکٹر نے کراچی سے شائع ہونے والے اخبارات، ریاست اور قومی اخبار کے رپورٹر اور مالکان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا اور درخواست دے دی ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ریاست و قومی اخبار کو پٹے پر دے دیاگیا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر بلیک میلرز کسی کی بھی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور مال بٹورنے میں مصروف ہیں۔ بلڈنگ انسپکٹر نے قومی و ریاست اخبار کے مالکان کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹس بھی بھجوایا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جھوٹی سنسنی خیز  خبریں پھیلانے ،لوگوں کو گمراہ کرنے ، منفی پروپگینڈہ اور کردار کشی کی وجہ سے  ان کی  کی عزت و نفس مجروح ہوئی دنیا میں صحافت اور صحافی کو عزت کا مقام حاصل ہے مگر ان جیسے زر خرید صحافی اور اخبار نے ملک کے عزت دار اور شریف باکردار لوگوں کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں لگاکر بھاری رقم حاصل کرنے کا دھندہ بنایا ہوا ہے اور جو ان کی ڈیمانڈ پوری نہیں کرتا اس کی عزت کو اچھالا جاتا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹرنے ارباب اختیار سے پرزور اپیل کی ہے کہ ایسے زر خرید صحافیوں اوراخبارات پر پابندی عائد کی جائے، کیوں کہ ان جیسے زرخرید اور فاشٹ صحافیوں اور اخبارات کی وجہ سے ملک کے اچھے اور سچے اخبارات اور ایماندار صحافیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں