qoumi journalist convention islamabad mein

قومی جرنلٹس کنونشن اسلام آباد میں ہوگا۔۔

پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشن میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں کٹوتیوں،واجبات کی عدم ادائیگی ، صحافیوں پر تشدد، اغواء اور گھروں میں گھس کر مارنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری ، پروگراموں کی جبری بندش اور پی ایم ڈی اے جیسے میڈیا مارشل لائی قوانین کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگااور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، کنونشن میں ملک بھر سے صحافیوں کی منتخب قیادت سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی، انسانی حقوق ، طلبا ، وکلا اور ٹریڈ یونینوں کے نمائندے شریک ہونگے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں