پہلی قومی سائبر سکیورٹی پالیسی پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس 9جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں، مختلف وزارتوں، پی ٹی اے، فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کے حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس میں پہلی قومی سائبر سکیورٹی پالیسی کے مسودہ کی منظوری دی جائیگی، بعدازاں پالیسی کو حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت آئی ٹی کے حوالے سے بہت اہم اقدامات کر رہی ہے۔
Facebook Comments