qomi assembly mein akhbar froshon ki awaaz banne ka azam

قومی اسمبلی میں اخبارفروشوں کی آواز بننے کا عزم۔۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے ایوان میں ملک بھر کے اخبار فروشوں کی آواز بنوں گا کیونکہ یہ وہ محنت کش طبقہ ہے جسے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار فروش یونین ملتان کے صدر ملک اے ڈی بھیں کی خصوصی دعوت پر اخبار فروش یونین ملتان کے دفتر میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا ملک احمد حسین ڈیہڑنے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اخباری صنعت کے اس بحران اور کورونا کی اس لہر میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ اخبار فروش بھائی ہیں جن کے ذرائع آمدنی بے حد متاثر ہوئے ہیں افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت نے اخبار فروش برادری کو ابھی تک احساس پروگرام میں شامل نہیں کیا میں انشائاللہ اخبار فروشوں کا مقدمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے سامنے پیش کروں گاانہوں نے سینئراخبا رفروش رہنما ملک محمد اجمل سے سرپرست اعلیٰ اخبار فروش یونین کا حلف لیا ،جبکہ اخبار فروش یونین کی طرف ملک حاجی شہزاد کو ممبرفیڈریشن آل پاکستان بھی نامزد کیااس موقع پر صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں ، جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال نے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور تمام اخبار فروش رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور اخبار فروش یونین کے مسائل بیان کئے ،اس موقع پر اخبار فروش رہنماملک نواز اتیرا، ملک ریاض بھٹی ، مولانا ظفر علی خان، رانا حسن بخش نون، ناصر قریشی،ملک بلال قمر، نوید خان ڈمرہ، اقبال شاہ،ریاض غوری ، دانش اتیرا ،ملک شان اتیرا بھی موجود تھے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں