qibla durust na karne par anchor nokri se farigh

قبلہ درست نہ کرنے پر اینکر نوکری سے فارغ۔۔۔

قبلہ درست نہ کرنے پر بول نیوز نے اپنے ایک اینکر کو فارغ کردیا، جس کی تصدیق اینکر نے خود بھی کہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق معروف نیوز اینکر اسامہ غازی کا کہناہے کہ انہیں فروری میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل آف ائر کردیا گیا تھا، چینل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اپنا قبلہ درست کرو، پی ٹی آئی سے ہمدردی نہ دکھائیں، اس کے بعد انہیں زبردستی چھٹیوں پر جانے کا کہا گیا اب چینل انتظامیہ نے انہیں نوکری سے فارغ کردیاہے۔ اسامہ غازی کے مطابق پاکستان میں صحافت اور صحافیوں پر برا وقت چل رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں