ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ویکسین کی آگاہی کی تشہیری مہم میں سنگین غلطی سامنے آگئی۔ 2018 میں انتقال کر جانے والےاداکار قاضی واجدکو کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل کردیا اور فلیکسز پر پرانی تصویر لگوادی۔جبکہ ڈی سی مدثر ریاض کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے معذرت کرلی۔ واضح رہے کہ لاہور کے اسپورٹس اینکر حافظ عمران نے سب سے پہلے اس کی نشاندہی کی تھی، یہ تصویر لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں لگائی گئی تھی۔۔۔

Facebook Comments