قاضی جاوید باسط جسارت کے چیف ر پورٹر جب کہ واجد حسین انصاری ڈپٹی چیف رپورٹر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ جسارت کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے 2 جنوری2024ء بروز منگل سے سینئر ر پورٹر قاضی جاوید باسط کا بطور چیف رپورٹرتقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر ر پورٹر واجد حسین انصاری کو ڈپٹی چیف رپورٹر کی ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے جسارت کی انتظامیہ نے قاضی جاوید باسط کو جسارت کے چیف ر پورٹر کی ذ مے دار یاں تفویض کر نے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قاضی جاوید اپنی نئی ذمے داریاں بخوبی سرانجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔۔
Facebook Comments