qayaadatein rae aama se darti hen

قیادتیں رائے عامہ سے ڈرتی ہیں، محمود شام۔۔

سینئر صحافی محمود شام کہتے ہیں کہ سیاسی قیادتیں ہوں کہ فوجی۔ رائے عامہ سے ڈرتی ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کے دَور میں پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو اجازت دی گئی لیکن پھر ایمرجنسی اور چینل کئی کئی ہفتوں تک بند کردیے گئے۔ ’جیو‘ کی اسکرین 77 روز تک سیاہ رہتی ہے۔روزنامہ جنگ میں تحریر کردہ اپنے تازہ کالم میں محمود شام لکھتے ہیں کہ۔۔اب ایک منتخب حکومت ہے۔ مگر میڈیا پر سب سے زیادہ پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ الیکٹرونک کرائم روکنے کے لیے قانون کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ مگر در اصل الیکٹرونک کرائم کو جنم دیا جارہا ہے۔ اگر برقی میڈیا۔ اپنے ناظرین کو اصل اطلاعات برق رفتاری سے آگاہ نہیں کرتا تو وہ برقی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ نتیجہ کیا ہے جس طرح 80-70-60 کی دہائی میں بی بی سی سنا جاتا تھا۔ اب سب یو ٹیوب سے رجوع کررہے ہیں۔آئین کا آرٹیکل 19 تو کہتا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتا ہے۔ پھر اس کے اظہار کا حق رکھتا ہے پھر اس پر تقریر کا حق رکھتا ہے۔ہمارے قانون ساز۔ ہمارے محافظ کوشش کرتے ہیں کہ کسی کو رائے رکھنے کا اختیار ہو نہ ہی اسکے اظہار کا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں