پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ رولز اور ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریگولیٹ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹرز کے ذریعے کام کرے۔ رولز ریگولیشن بن جائیں تو سوشل میڈیا پر پابندی ختم ہوجائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔ تمام اکاؤنٹس رولز اور ریگولیشن کے تحت چلنے چاہیے ۔ ہمارے ملک میں کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے پوسٹ کردیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کو غلط استعمال کیا جاتا ہے۔۔
Facebook Comments