balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے، بی یوجے۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کراچی میں صحافی اطہر متین کے دن دہاڑے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بی یو جے کی جانب سے جاری بیان میں صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور احمد اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نےمقامی چینل کے سینئر صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے، بی یو جے کے صدر عرفان سعید نے کہا کہ عامر متین ایک قابل اور محنتی صحافی تھے ان کی شہادت سے پورے ملک کے صحافی رنجیدہ ہیں اس طرح دن دہاڑے ڈاکوئوں کی کارروائی تشویشناک ہے، سندھ حکومت مکمل تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائے، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد نے صحافی اطہرمتین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی کے واقعات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ مارے جارہے ہیں، جمعہ کی صبح ہمارا ایک قابل اور محنتی صحافی اطہر متین ہم سے جدا ہوگیا ایسے لگتا ہے سندھ حکومت نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے فرض سے چشم پوشی اختیار کرلی ہے، اطہر متین کا بچھڑ جانا صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے، قاتلوں کی فوری گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے، بی یو جے نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک شہید اطہر متین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں