qatilana hamla sahafi ki taang kaat ti gyi

قاتلانہ حملہ، صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔۔

سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی  میں مقامی صحافی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی  ، دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔  “جیو نیوز” کے مطابق ڈی پی او فیصل کامران نے بتایا کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے ، چار نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزمان سےمتعلق شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ۔دوسری جانب زخمی صحافی نصیر گھمن نے کہا کہ  انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا جس کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے مطابق  میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔ادھر صحافتی برادری کی جانب سے مقامی صحافی پر حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں