sahafi ke bete ke qatal mein mulawwis mubina mulzim pakra gya

قتل یا حادثہ، صحافی کا بیٹا مدرسے کی چھت سے گرکرجاں بحق۔۔

سیہون کے مدرسے میں زیر تعلیم روزنامہ دنیا دادو کے نمائندے کا بیٹا مبینہ طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے نیو بس اسٹاپ پر قائم مدرسے کی چھت سے دادو کا رہائشی 14 سالہ طالب علم عبدالکریم ولد فاروق ببر مبینہ طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس نے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کی ، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ اطلاع پر ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو نے جائے وقوع پر پہنچ کر مدرسے کے طلباء و اساتذہ سے تفصیلات حاصل کیں۔ فاروق ببر نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوا ہے ، میرے بیٹے کی شلوار بھی اتری ہوئی تھی، خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر چھت سے پھینک کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مدرسے سے 5 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش میں شامل کیا ہے ۔ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ بچے کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولہی نے فاروق ببر سے رابطہ کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں