بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت نے وکلا کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اب فیصلہ 8 فروری کو سنایا جائیگا، بی یو جے کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظوراحمد اور پوری کابینہ نے مشترکہ بیان میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں ایک ملزم کا ٹرائل مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ہے کہ بلوچستان میں کسی ایک صحافی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کا عدالتی ٹرائل مکمل ہوا ہے، بیان میں کہا گیا کہ ممتاز قانون دان و سابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی بہترین انداز میں پیروی کی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Facebook Comments