tiktokers katal case mein giraftaar mulzima ki zamanat manzoor

قتل ہونے والی خاتون ٹک ٹاکرایک بچے کی ماں تھی۔۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاک سٹار مسکان شیخ کی موت پر ٹک ٹاک پر ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں۔ مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر پانچ لاکھ 75 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کی عامر خان نامی صارف کے ساتھ بنائی گئی آخری ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر زیرگردش ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عامر بھی مسکان کے ساتھ قتل ہونے والے دیگر افراد میں شامل ہیں۔مسکان شیخ ٹک ٹاک پرکے نام سے اپنا اکاؤنٹ چلاتی تھیں جس میں گانوں پر لپ سنکنگ سمیت عام زندگی کے چٹکلے شامل ہوتے تھے۔مسکان اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف نو لوگوں کو فالو کرتی رہیں جبکہ ان کی ویڈیوز پر لائیکس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔مسکان شیخ کی آخری ویڈیو پر 24 ہزار سے زائد لائیکس، 13 سو سے زائد کمنٹس جبکہ 15 سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب مسکان کے قتل پر پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے دونوں واقعات میں قتل کے محرکات غیرت کے نام پر قتل اور دشمنی ہوسکتی ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق مسکان شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں تھی ، شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی، مسکان لانڈھی کی رہائشی تھی ،والدین نے اسے عاق کردیا تھا۔

bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں