sahafi javed shehzad ki yaad mein taziati reference

قاسم سوری کا پریس کلب میں داخلہ بند۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدے داروں نے پی ٹی آئی کےسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے اینکر پرسن سلیم صافی کیخلاف انتہائی نازیبا اور غلیظ زبان استعمال کرنےکی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں صدر انور رضا سیکرٹری راجہ خلیل نے کہا کہ ایک قانون ساز کی طرف سےقانون اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکالنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے، اگر کسی کو کسی صحافی کے نکتہ نظر سے اختلاف ہے تو وہ اس حوالے سے باضابطہ فورم پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہےتاہم اس حوالے سے صحافیوں کے خلاف بد زبانی کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں،نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک قاسم خان سوری کے پریس کلب میں داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور یہ پابندی تب تک جاری رہے گی جب تک وہ سلیم صافی سے معافی نہیں مانگ لیتے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں