لاہور پریس کلب میں قلم کار صحافیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد ہوا۔ سینئر صحافی سعید آسی، بیدار سرمدی، اختر عباس اور عامر ہاشم خاکوانی مہمانان خصوصی تھے۔ صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے اپنے خطاب میں سند اعزاز پانے والے صحافیوں کی ادبی اور صحافتی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پریس کلب ہمیشہ اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے اہل قلم کے اعزاز میں ایسی تقریبات کا انعقاد کرتا رہے گا۔ طارق کامران، صبا ممتاز بانو اور سلمان رسول نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ نمایاں صحافیوں اور کلب کی ادبی کمیٹی کے لیے خدمات دینے والے کلب ممبرز کو سند اعزاز دیا گیا۔
Facebook Comments