کے یوجے کا کھلا خط۔۔
السلام علیکم ۔۔جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان کے مقتدر حلقوں میں ایک بار پھر آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے لیکن آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ کوئی نئی کوشش نہیں بلکہ مختلف ادوار میں کسی نہ کسی طور یہ کام جاری رہا ہے تاہم تمام کوششوں کے باوجود انہیں اپنے عزائم میں کامیابی صرف اس لیے نہیں مل سکی کہ صحافی اور معاشرے کے دیگر طبقات کی مزاحمت ہمیشہ ان کے آڑے آتی رہی ہے۔ پیکا ترمیمی اسی سوچ کی ایک نئی شکل ہے جس کے نفاذ سے صرف صحافی یا میڈیا انڈسٹری نہیں بلکہ معاشرے کا ہر فرد متاثر ہوگا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایک بار پھر اس کالے قانون کے خلاف آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ2025 کے خلاف ملک گیر بھوک ہڑتال کی کال دے دی ہے جس پر ہمیشہ کی طرح لبیک کہتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام 12 سے 14 فروری (تین روزہ) دن11 بجے سے شام 5 بجے تک کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا ورکرز کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی مزدور ،وکلاء تنظیموں ،سیاسی مذہبی جماعتوں سمیت تمام آزادی پسند قوتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ھے۔ آئیں اور ملکر “اینٹی پیکا تحریک” کو کامیاب بنائیں۔ شکریہ۔۔۔(طاہر حسن خان صدر، سردار لیاقت جنرل سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس)