qabar ki aga mukhtis karadi hai

قبرکی جگہ مختص کرادی ہے، لیجنڈ اداکار۔۔

لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ جب ان کا انتقال ہو تو ان کی تدفین مرحوم اہلیہ کے قریب کی جائے جس کے لیے وہ قبر کی جگہ مختص کروانا چاہتے ہیں۔ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیجنڈ اداکار نے بتایا کہ انہیں قبر کی بکنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، گوکہ انہوں نے اہلیہ کے برابر والی قبر پر اپنے نام کاکتبہ  لگا دیا ہےلیکن رقم کی ادائیگی کے بعد ہی جگہ باضابطہ مختص کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ روبینہ قریشی کی تدفین کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی اور اہلیہ کی قبر کے لیے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ محکمہ ثقافت سندھ نے محکمہ اوقاف کو دیا تھا۔اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ  اُنہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر کی جگہ مختص کروادی ہے۔سینیئر اداکار نے کہا کہ “مجھے یہ لگتا ہے کہ میری اہلیہ کی قبر کے عوض میں سندھ حکومت نے پیسے ایک جیب سے نکال کر دوسری جیب میں ڈالے”۔اُنہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میری خواہش ہے کہ میرے انتقال کے بعد میری تدفین بھی میری اہلیہ کی قبر کے قریب ہی کی جائے لہٰذا میں نے اپنے لیے قبر کی جگہ مختص کروادی ہے کیونکہ وہاں صرف ایک ہی قبر کی جگہ بچ گئی تھی”۔مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ “میں نے محکمہ ثقافت کو میری قبر کا معاوضہ دینے سے منع کردیا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ محکمہ اوقاف مجھ سے قبر کا معاوضہ نہ لے بلکہ کسی بھی فنکار سے قبر کا معاوضہ نہیں لینا چاہیے”۔اداکار نے مزید کہا کہ “مجھے بھی اپنی قبر کے لیے 5 لاکھ روپے دینے ہیں لیکن فی الحال میں نے پیسے نہیں دیے ہیں اور قبر کی جگہ پر پتھر رکھ دیا ہے، جس پر لکھا ہے کہ جگہ مختص برائے مصطفیٰ قریشی”۔واضح رہے کہ مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی سال 2022 میں دنیا سے کوچ کرگئی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں