purane pakistan mein khush amdeed | Maya Ali

پرانے پاکستان میں خوش آمدید،لوڈشیڈنگ پر اداکارہ کا ردعمل۔۔

اداکارہ مایا علی ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید برہم ہوگئیں اور انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے ’’پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘‘۔ملک میں  بجلی کی قلت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں شدید گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔اداکارہ مایا علی نے شدید گرمی میں ملک بھر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  مایا علی نے اپنی انسٹااسٹوری پر اندھیرے میں ٹمٹماتی ہوئی موم بتی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جب یو پی ایس چارج کرنے کے لیے کافی بجلی نہ ہو‘‘۔اداکارہ مایا علی نے ایک اور اسٹوری میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’’پرانے پاکستان میں خوش آمدید جہاں لائٹ نہیں، لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر ہے، زندگی ایک بار پھر اجیرن ہوگئی ہے۔مایا علی نے مزید لکھا 24 گھنٹوں میں سے ہمیں کام کرنے کے لیے صرف  10 گھنٹے بجلی مل رہی ہے  اور خاص طور پر  ایسی بابرکت رات جب سب لوگ عبادت کررہے ہوں گے، اتنی لوڈ شیڈنگ ہے، بہت خوب‘‘۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں