واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس نائن کے لئے اپنی سپورٹ بند کر دی ہے اور اب صرف آئی فون 5 یا اس کے بعد ریلیز ہونے والے ایپل اسمارٹ فونز پر ہی واٹس ایپ چل سکے گا۔واٹس ایپ کے حال ہی میں شائع ہونے والے سپورٹ ڈاکومنٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر دی ہے اور اب صرف 2016 میں ریلیز ہونے والے آئی او ایس 10 پر چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ چلےگا۔ واضح رہے کہ اب تک آئی او ایس 9 والے آئی فونز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اب سپورٹ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ آئی فون فور رکھنے والے صارفین کو واٹس ایپ دستیاب نہیں ہو گا۔

Facebook Comments