ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پرانے اداکاروں کی رائلٹی بحال کرنے کا حکم۔۔

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات فیصل جاوید  نے سرکاری ٹی وی حکام کو پرانے اداکاروں کی رائلٹی بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے،پرانے اداکاروں کو رائلٹی کے حوالے سے چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹی وی پر آپ ڈرامے ریپیٹ چلا رہے ہیں لیکن ان کو رائلٹی نہیں دے رہے، کمیٹی تجویز دیتی ہے کہ جلد سے جلد ان کو رائلٹی دی جائے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہ آرٹسٹس ویلفئیر فنڈز اداکاروں کیلئے موجود ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری ٹی وی میں بھی ایک فنڈ قائم کرنا چاہئے،یا تو پرانے ڈرامے چلانے بند کردیں یا ان کو رائلٹی دیں۔ پرانے کنٹریکٹ کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں پیش کریں اور ساتھ یہ بھی بتائیں کہ یہ رائلٹی کیوں اور کس نے ختم کی۔ اگلی میٹنگ میں پرانے اداکاروں کو رائلٹی دینے کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ کمیٹی کے سامنے لائیں، ایک سال میں جتنے پرانے ڈرامے نشر کئے اور اس سے کتنا ریوینیو جنریٹ ہوا یہ تفصیلات بھی پیش کریں۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں