پاکستان کا مقبول نیوز چینل سماء تیزی سے اپنی اہمیت کھونے لگا۔۔ پی ٹی آئی مخالف سمجھے جانے والے سماء میں ایڈیٹوریل بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے نیوزون سے لائے گئے ڈائریکٹر نیوز اور کنٹرولر نیوز کی پالیسیوں کے باعث سماء میں بھی اب نیوزون کی جھلک نظر آنے لگی ہے، ایک طرف چینل کی لاہور منتقلی کے اعلان پر کئی اہم لوگ چینل کو چھوڑچھوڑ کر جا رہے، لیکن نکالے جانے کی خبروں کے بعد چینل انتظامیہ نے دوسرا ہتھکنڈا استعمال کرنا شروع کردیا، اب جسے نکالنا ہواس پر اتنا پریشر ڈالتے ہیں کہ وہ خود ریزائن کرکے چلاجاتا ہے، حال ہی میں ایک رپورٹر کو کہا گیا کہ آپ کراچی چھوڑ کر پنجاب کے ایک شہر سے رپورٹنگ کرے اس نے منع کردیا، جس پر اتنا دباؤ بڑھایا گیا کہ اس نے ریزائن کردیا اب وہ نوٹس پیریڈ پر ہے۔ دوسری طرف ان بڑوں کی چینل پر گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے چینل کے بڑوں نے نیوز ون میں ساتھ کام کرنے والے اپنے لاڈلوں کو لانا شروع کر دیا ہے دیگر چینل سے بھی وہی لوگ بڑی بڑی تنخواہوں پر لائے جا رہے ہیں جو پہلے نیوز ون میں کام کر چکے ہیں اور نئے آنے والوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اور پرانے لوگوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے جبکہ ان میں ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھانے کی صلاحیت ہی موجود نہیں جس سے ایک طرف چینل میں پہلے سے موجود باصلاحیت لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے جبکہ دوسری طرف چینل کے کانٹینٹ کا معیار گرتا جا رہا ہے، چینل کے ایک اسٹار اینکر کو بھی بغیر کوئی وجہ بتائے خاموشی سے آف ائیر کر دیا گیا ہے، پپو کا کہنا ہے علیم خان نے فوری طور پر چینل کے معاملات پر توجہ دی تو چینل کو دوبارہ اوپر لانا ایک خواب بن جائے گا۔
پرانے لوگ سائیڈ لائن کئے جانے لگے۔۔
Facebook Comments