punjab university digital media mein daakhle shuruh

پنجاب یونیورسٹی ،ڈیجیٹل میڈیا میں داخلے شروع۔۔

ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں بی ایس کے چار سالہ پروگرام میں صبح اور شام کی کلاسز میں 18 اکتوبر سے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 11 نومبر کو شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ ڈیجیٹل میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا و طالبات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں