punjab union of journalist ke salana intekhabat kamiyab ummeedwaaron ka aelaan

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات ، کامیاب امیدواروں کا اعلان

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ الیکشن 2022 کے لئے ابراھیم لکی صدر جبکہ مرزاخاور بیگ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔وہ اس انتخاب میں اپنے مخالف امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی وآپس لئے جانے کے باعث بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ گذشتہ روز الیکشن کمیٹی نے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن برائے سال 2022 کے لیے صدر کہ نشت پر تین امیدواروں حسین کاشف، خواجہ آفتاب حسن اور ابراھیم لکی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم دو صدارتی امیدواروں خواجہ آفتاب حسن اور حسین کاشف کی طرف سے کاغذات نامزدگی وآپس لئے جانے پر الیکشن کمیٹی نے ابراھیم لکی کو بلا مقابلہ صدر منتخب قرار دے دیا۔اسی طرح نائب صدور کی نشت پر شاہد سپرا سینئر نائب صدر اورخرم پاشا نائب صدرکی سیٹوں پر بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ان کے مد مقابل سرفراز انوارصفی،کاشف ملک، ندیم شیخ، تمثیلہ چشتی ، مرزا خاور بیگ  نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مرزاخاور بیگ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ ان کے مقابل نواز طاہر ،احمد قریشی ،رانا شہزاد ،عامر ملک اور تمثیلہ چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی وآپس لے لئے تھے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عامر ملک سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور جواد حسن گل بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب قرار دیے گئے۔ ان کے مقابل کاشف ملک اور مرزا خاور بیگ نے اپنے کاغذات وآپس لے لئے تھے۔ خزانچی کی نشست پر ندیم شیخ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، ان کے مقابل امیدوار عامر ملک نے اپنے کاغذات وآپس لئے۔  ایگزیکٹو کونسل کی نشست پر 12 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے دو امیدوار عبدالقیوم اور رانا ندیم قاسم نے اپنے کاغذات وآپس لے لئے جس کے باعث باقی دس امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں جاوید اقبال ہاشمی، خالد منصور، رانا ذوالفقار علی، سمیرا بٹ، شبیر حسین صادق،عدنان بٹ، غلام مرتضی باجوہ، منظور قادر، ریاض بھٹی، عتیق شاہ شامل ہیں۔ بی ڈی ایم کی 64 نشتوں کے لئے 83 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وآپس لے لئے تھے اس طرح 64 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ منتخب بی ڈی ایمز میں حسین کاشف،فرخ ریاض بٹ، صلاح  الدین بٹ، محمد شہزاد ملک، رضوان فریدخان، احسن ضیاء، ذوالفقار علی مہتو، غلام مرتضی باجوہ۔سید عتیق شاہ، جمال احمد، شفیق اعوان، ظہیر شیخ۔ جاوید اقبال ہاشمی۔ عمران شیخ۔ مرزا خاور بیگ۔ عطیہ زیدی۔  مخودم بلال ،بابا مزمل گجر۔ تقویم ملت۔ شبیر حسین صادق۔ کاشف سلمان۔ کاشف ملک۔ عبدالقیوم۔ شبیر مغل۔ سعید اختر۔  محمد بابر۔ رفیق خان۔ ارشد یاسین۔ قمرالزمان بھٹی۔ ندیم شیخ۔  مبشر حسن۔ خواجہ نصیر۔ اعجاز مقبول،اخلاق باجوہ، جاوید فاروقی، فہیم گوہر بٹ، نعیم حنیف۔ارشد انصاری۔ منظور قادر۔ زاہد چودھری۔ دین محمد درد۔ ویسم فاروق شاہد،  محمد شفیق پسروری۔ مدثر خان۔سجاد بھٹہ۔ حبیب چوہان۔ رضوان شمسی، اکرم ضیاء۔  ظہیر شہزاد،ناصر رضا۔  عدنان بٹ، شہزاد ملک ( اے آر وائی) ، قیصر چوہان۔ نواز طاہر، ریاض بھٹی۔ فرخ عطاء بٹ۔ مدثر محمود بٹ۔  خاور عباس سندھو۔ ۔منور بٹ۔ صادق علی۔  عباس نقوی۔عمر حفیظ،مسعود ظفر اور سالک نواز شامل ہیں۔ اس موقع پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب ایگزیکٹو کونسل اور تمام بی ڈی ایمزنے پی ایف یوجے  کے انتخابات کے لئے ارشد انصاری کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ارشد انصاری کی کامیابی کے لیے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر جرنلسٹ گروپ کے سربراہ ارشد انصاری، سینئر صحافی جاوید فاروقی، خواجہ نصیر، تمثیلہ چشتی ، بی ڈی ایم تمام ارکان اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں