punjab union of journalist ka pehla ijlas

پنجاب یونین آف جرنلٹس کا پہلا اجلاس

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس زیرصدار ت زاہدرفیق بھٹی لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری خاور بیگ، نائب صدر  خاور عباس سندھو ،جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق، ریاض ٹاک ،خزانچی مدثر خان، ممبران ایگزیکٹو کونسل سید عتیق شاہ، حسنین ترمذی، رانا ذوالفقار، غلام مرتضیٰ باجوہ، کامران ارشد، سعید ورک، اور خالد منصور نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہدرفیق بھٹی نے کہا کہ معاشرے کی فلاح وبہبود اور بہتری میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے لیکن موجودہ صورتحال میں صحافی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کےلئے ہرفورم پر آوازبلند کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بیشتراداروں میں کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم کوشش ہوگی کہ ٹی وی میڈیا اور اخبار مالکان سے اس سلسلے میں بات کرکے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بناؤنگا۔ اس موقع پر  شرکاءنے صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے اپنی اپنی تجویرپیش کیں ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں