پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر نعیم حنیف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں سمیت پی یو جے کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی . اس موقع پر موجودہ حالات کے حوالے سے یونین کے کردار کو سراہا گیا اور کارکنوں کے حقوق کے لیے یونین کی جدوجہد پر اسے خراج تحسین پیش کیا گیا . اجلاس میں الیکشن 2019.20 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی . کمیٹی میں سینئر صحافی سعید اختر , حسین کاشف اور اکرم ضیاء شامل ہوں گے . الیکشن شیڈول کمیٹی آئندہ چند روز میں جاری کرے گی . اجلاس میں موجودہ حالات کے مطابق یونین کی جدوجہد کی سمت کے تعین کے لیے مختلف آرا پیش کی گئیں جنھیں سراہا گیا . اجلاس میں صدر پریس کلب ارشد انصاری, سینئر نائب صدر ذوالفقار مہتو,فیصل درانی، عطیہ ذیدی، سمیعہ اعجاز، شاہدہ بٹ، شفیق اعوان , منور بٹ , شبیر مغل, سالک نواز,عمران شیخ, سالک نواز, پرویز الطاف , دین محمد درد, سعید اختر, نوید کاشف, شوکت علی, قاسم رضا , عابد خان, عباس نقوی, تمثیلہ چشتی, رضوان انور, مقصود خالد, عمرشریف ،کاشف سلیمان, بدر ظہور چشتی ,قمر بھٹی،جاوید فاروقی،ناصر رضا سمیت پی یو جے ممبران کی بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔۔
پی یوجے کے الیکشن چھ اکتوبرکو کرانے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments