سندھ کے شہر کشمور میں پنجاب پولیس کامڈنائٹ آپریشن۔۔ رات کے اندھیرے میں سنوٹی وی کشمور کے نمائندے اور نیشنل پریس کلب کے چیئرمین خان محمد شر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔۔ رحیم یارخان پولیس نے گھر گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔۔پنجاب پولیس نے صحافی کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔۔ سنوٹی وی کے نمائندے کی گرفتاری کی خبرملتے ہی ضلع کشمور کے صحافیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔۔ صحافی برادری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب واقعے کا نوٹس لیکر سنو ٹی وی کے رپورٹر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔ صحافی برادری کا کہنا ہے کہ سنوٹی وی کے رپورٹر کی فوری رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔۔دوسری جانب صحافی کی گرفتاری کے واقعہ سے کشمور پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔۔
Facebook Comments