bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

پنجاب میں صحافیوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع۔۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صحافیوں نے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بچاﺅ کے لئےپنجاب کے تمام اضلاع میں صحافیوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کرد یا گیا ہے۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت جرنسلٹ پروٹیکشن بل اسمبلی سے منظور کرانے جارہی ہے،وہ وقت گزر گیا جب عوام سے حقائق چھپائے جاتے تھے۔پنجاب انفارمیشن کمیشن عوامی مشکلات کے تدراک کے لئے پرعز م ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صحافیوں کو عید الفطر کے بعد ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں