muzzafargarh ke sahafi dosto ke naam | Adnan Bhatta

پنجاب میں قوالی کی سرکاری سرپرستی کا حکم۔۔

عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت، جسے پہلے ہی طرز حکمرانی کے معاملے میں سنگین مسائل کا سامنا ہے، نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ اور اہم فیلڈ افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے صوبے میں قوالی کو فروغ دیا جائے تاکہ صوبے میں اس فن کو فروغ دیا جا سکے۔سرکاری دستاویز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بزدار حکومت نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے قوالی پروگرامز کو کیبل نیٹ ورکس پر نشر کرائیں۔انہیں کہا گیا ہے کہ نہ صرف قوالی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے بلکہ اس مقصد کیلئے طے شدہ فارم پر خصوصی رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ پنجاب میں ’’قوالی کے ذریعے طرز حکمرانی‘‘ کا منفرد خیال بنی گالا کی طرف سے آیا ہوگا۔دی نیوز کے پاس مذکورہ فارم کی نقل موجود ہے۔ اس میں ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیبل نیٹ ورکس پر قوالی پروگرام نشر ہو رہا ہے اور اس کے بعد ان پروگرامز کی تصاویر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر باضابطہ طور پر ایک مانیٹرنگ نظام بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قوالی کا یہ اقدام کامیاب ہو اور اس پر عملدرآمد بھی ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر ہفتے رپورٹ جمع کرائیں اور وزیراعلیٰ آفس باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ بھی کرے گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں