وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب بھر میں کوئی صحافی چھت سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہا کہ لاہور ، پنڈی، ملتان ، اور فیصل آباد میں ہاؤسنگ کالونی بنانے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹز پر ہاؤسنگ کالونیاں بنائی جائیں گی، تاکہ تمام صحافی اپنے گھر کا خواب پورا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ڈی راؤ پرویز اختر اور پریس سیکرٹری اقبال چودھری کی صحافی دوست کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر صحافی اور پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے لاہور میں فیز ٹو کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صحافی دوست وزیراعلیٰ قراردیا۔
Facebook Comments