punjab mein journalist support fund mein izafa

پنجاب میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز،سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم بڑھانے اور نادار صحافیوں کی مالی امداد کے لئے مختص رقم میں بھی اضافہ کی منظوری پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازاور وزیراطلاعات عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈمیں اضافہ حکومت پنجاب کا قابل تحسین اقدام ہے اس سے صحافیوں کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہاکہ حکومت کا یہ فیصلہ بر وقت اور کارکن صحافیوں کی مشکلات سے اگاہ ہونے کاثبوت ہے جس کے لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں