punjab ki wazir e ittelaat ke naam par lakho ka fraud

پنجاب کی وزیراطلاعات کے نام پر لاکھوں کا فراڈ،ملزم گرفتار۔۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے پی ایس او ذکااللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ برہان آصف نامی شخص صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے رقم بٹور رہا تھا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ندیم اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لئے، برہان آصف نے محکمہ وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں