پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کی ہدایت پر صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی میں ملوث تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے۔جس میں بہاولپور کے راوی تھیٹر، نور تھیٹر رحیم یار خان، ستارہ تھیٹر لاہور، تماثیل تھیٹر لاہور اور فیصل آباد کے نور محل تھیٹر اور سبینہ تھیٹر شامل ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ ذو معنی اور نازیبا جملے بولنے والے فنکاروں کو شوکاز جاری کیے گئے جبکہ فحش رقص کرنے والی ڈانسرز پر پابندی کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیج دیے گئے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کی تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Facebook Comments