صحافی وزیراعلی کاپنجاب کے صحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا۔۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان۔۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ۔۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے۔رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا۔شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا۔پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔حکومت کا تقریبا سال ہو چکا ہے،جس شہر کا دورہ کرتا صحافی بھائیوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمارے لئے کچھ کریں،آج پورا کر دیا ہے۔ادراک ہے کہ صحافیوں کی اکثریت سفید پوش ہے، مشکل سے گزارا کرتے ہیں،صحافیوں کی رہائش ایک بڑا مسئلہ ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے صحافیوں کے لئے رہائش ایک بنیادی ضرورت ہے۔ مشاورت کے بعد صحافیوں کی رہائش کے منصوبے کو حتمی شکل دی ہے۔کوشش تھی کہ اچھی جگہ ہواو رلانگ ٹرم پلاننگ ہو۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کے لئے رہائشی سکیم لانچ کی ہے۔ صحافی برادری کی رہائش کے مسائل کے حل کیلئے روڈا کے اچھے فیز میں 200ایکڑ زمین مختص کی ہے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کیلئے 3300 پلاٹس کا انتظام کیا ہے۔رپورٹرز کیلئے7مرلے کے 2300پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے۔فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کے لئے3مرلے کے 1000پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے۔صحافیوں کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بہت اچھی جگہ مختص کی ہے۔ پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا معیار سہل ہے،زیادہ تر صحافی بھائی قرعہ اندازی کیلئے کوالیفائی کر جائیں گے۔وزیر اطلاعات عامرمیر اور وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے صحافی بھائیوں کی فلاح کیلئے کافی محنت کی ہے۔پلاٹ کے اہلیت کا معیار جلد اشتہارات کے ذریعے بتا دیا جائے گا،صحافی بھائی28جنوری تک اپلائی کر سکیں گے،8فروری سے قبل قرعہ اندازی ہوگی۔پلاٹ کے حصول کیلئے درخواستیں بائیس جنوری سے ہی وصول کی جائیں گی۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹس کے حصول کیلئے مکمل بریفنگ دے گی۔مقصد صرف یہی ہے کہ صحافی جس بھی گروپ یا اخبار سے ہو، اسے میرٹ پر قواعد وضوابط کے مطابق پلاٹ حاصل کرے گا۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوالیفائی کرنے والے صحافیوں کو آگاہ کرے گی او رپورا پلان دے گی۔ کوشش ہے کہ 8فروری سے پہلے قرعہ اندازی کرکے جائیں تاکہ پلاٹ کے حصول کا پراسیس مکمل ہو۔رہائش گاہ کا انتظام صحافیوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کوشش تھی کہ 10مرلے کا پلاٹ دیں لیکن صحافیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے،اس سکیم سے کم ازکم ہر صحافی اپنا گھر تو بنا سکے گا۔کوشش ہے کہ بنک آف پنجاب صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کرے۔صحافیوں کیلئے سکیم تیار ہے،پلاٹس بھی تیار ہیں،8فروری سے پہلے قرعہ اندازی ہو جائے گی۔پوری ٹیم کو صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے پر شاباش دیتا ہوں،خصوصاً وزیراطلاعات عامر میر او ران کی ٹیم نے بہت کام کیاہے۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے صحافیوں کو میرٹ پر قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس ملیں گے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ سب پروفیشنل رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملے۔قواعد وضوابط حتمی ہے،جن کو پہلے پلاٹس مل چکے ہیں ان کو پلاٹ نہیں دئیے جائیں گے،فی الحال رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملیں گے۔صحافی برادری کے لئے کچھ کرنا میرا فرض ہے۔ہمیشہ رپورٹرز،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین پلاٹس سے محروم رہ جاتے تھے،اگر گنجائش بنی تو فیز ٹو بھی شروع کریں گے۔ کوشش یہی ہے کہ سینئر زکو پہلے مل جائے، لیکن میرا خیال ہے کہ زیادہ تر صحافی ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔میرے لئے صرف لاہور پریس کلب کے نہیں بلکہ پنجاب کے تمام صحافی اہم اور برابر ہیں۔میں اس عہدے پر جب نہ ہوا تب بھی صحافی برادری کے حقو ق کیلئے لڑوں گا۔صحافی برادری نے وزیراعلی محسن نقوی کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزراء عامرمیر،اظفر علی ناصر،سیکرٹریز ہاؤسنگ،اطلاعات،سی ای او روڈا،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔
پنجاب کے تمام صحافی اہم اور برابر ہیں، محسن نقوی۔۔
Facebook Comments