نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا کمیونٹی کے لیے لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی اعلان کر دیا۔ترجمان حکومت پنجاب عامر میر کے مطابق رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمینٹ اتھارٹی ہوگی۔ پنجاب بھر میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دیے جائیں گے۔ قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساد پر ہوگی۔ نیوز روم اور رپورٹنگ سٹاف کے لیے برابر کا 30، 30 فیصد کوٹہ ہوگا۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ لاہور سے باہر کے صحافیوں کے لیے رہائشی سکیم میں 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا یے۔ کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔ 7 اور 3 مرلے کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہوگی۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ درخواست فارم آریوڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے حتمی قرعہ اندازی بارہ فروری کو ہوگی۔