پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے بروز بدھ پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، کالم نگاروں اور اینکرز کے ایک وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے سندھ میں پی پی پی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے سرکردہ اقدامات خصوصاً کراچی سے گمبٹ تک پھیلے ہوئے اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتالوں کے جدید نیٹ ورک کو سراہا، جہاں ہر پاکستانی کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات مفت ہیں۔
Facebook Comments