پنجاب کے صحافیوں کے لئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہفتہ کے روز بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق صحافی وزیر اعلٰی محسن نقوی اور سابق صدر پریس کلب و وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں کو پلاٹس دینے کا نیا قابل عمل راستہ تلاش کرلیا ہے جس کے تحت (بروزہفتہ 13 جنوری 2024ء ) کو 2 ہزار سے زائد 10 مرلہ یا 4 ہزار 5 مرلہ پلاٹس دینے کا اعلان کردیا جائے گا۔یہ نئی کالونی روڈا ایریا ملتان روڈ پارک ویو کے پیچھے واقع ہے اور یہ منصوبہ پی جے ایچ ایف کی بجائے روڈا ایکٹ کے تحت بنایا گیا ہے۔روڈا کا بورڈ آف ڈائریکٹرز 32 ہزار ایکڑ زمین کا قابض مالک ہے اور اس میں سے 200 ایکڑ صحافیوں کو دی گئی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ پریس کلب کے لئے نہیں بلکہ پنجاب کے صحافیوں کے لئے ہوگی۔۔
Facebook Comments