punjab ke sahafion keliye aik arab rupay ka endowment fund

پنجاب کے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ۔۔

لاہور پریس کلب اورنیشنل پریس کلب اسلام آبادنے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے صحافیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے مختص کرنے کے اقدام کو احسن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے مالی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں بھر پور مدد ملے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، سیکرٹری عبدالمجید ساجدودیگر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں