سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں ہتک عزت کے قوانین ایجنڈے پر زیر غور آئے۔اس پر سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ پنجاب میں منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت ہتک عزت کے مقدمے کی تحقیقات سے قبل 30 لاکھ جمع کروانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیٹ رپورٹر یا صحافی کےلیے یہ ناممکن ہے، یہ قانون ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو مجرم ثابت کرتا ہے۔اس پر ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایک بار پھر صوبائی قانون پر مخصوص بحث ہو رہی ہے، صوبے کے بنائے قانون کو سینیٹ کی کمیٹی ڈسکس نہیں کرسکتی، مجھے حیرت ہے محمد مالک کیوں خوفزدہ ہیں؟سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پنجاب کے قانون پر اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کرلیا۔
Facebook Comments